پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آ گیا ہے


پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آ گیا ہے

اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آ گیا ہے اطلاعات کے مطابق یہ کیس ایک پینتالیس(45) سالہ خاتون کا
ہے جس کا تعلق گلگت سے ہے
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں پانچویں کورونا کیس کی تصدیق کردی انہوں نے بتایا ہے کہ پانچویں مریض کا تعلق وفاقی علاقے سے ہیں جس کی حالت خطرے سے باہر ہے
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے مطابق گلگت کی رہائشی پینتالیس(45) سال کی خاتون میں کورونا وائرس پایا گیا ہےخاتون چند دن قبل ایران سے آئی تھی خاتون کے اہلخانہ کے بھی کورونا وائرس کے متعلق ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں
دوسری جانب کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی ادارے 6 مارچ تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے چار(4) کیس سامنے آئے تھے جن میں دو کا تعلق کراچی اور دو کا وفاق سے تھا۔چین سے نکلنے والا کورونا وائرس 75 ملکوں تک پہنچ گیا جس سے دنیا بھر میں تقریبا 3 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے

Comments

Post a Comment